لاہور: اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کی اداوں کو جان لیوا قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں ،انہوں نے تصویر کے کیپشن میں ’’سیاہ اور سفید دن‘‘لکھا جبکہ دل والا ایموجی بھی لگایا۔
مداح ان کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیوانے ہوگئے جبکہ میک اپ آرٹسٹ زین زیدی نے ریمارکس میں لکھا کہ ’’صرف کورونا وائرس کی وبا ہی نہیں بلکہ آپ کی ادا بھی جان لیوا ہے‘‘، ردعمل میں اقرانے ’’اُف‘‘ لکھا۔ اقرا عزیز اپنی جاندار اداکاری کی بنا پر مختلف ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں، ان کو ڈرامہ سیریل مقدس سے شہرت ملی، اس کے علاوہ چھوٹی سی زندگی، ناٹک، گستاخ عشق اور رانجھا رانجھا کردی میں ناقابل فراموش کردار نبھائے۔ ان کا ایک ڈرامہ سنو چندا بہت مشہور ہوا جس کا دوسرا سیزن بھی آن ایئر ہوا۔
