BBC Urdu TV

کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند

اسلام آباد: حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے 19 اپریل سے ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے متاثر اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 28 اپریل کو کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کریں گے۔

Exit mobile version