BBC Urdu TV

کورنگی ٹاﺅن میں کھلی کچری چیئر مین محمد نعیم شیخ نے لوگوں کے دل جیت لیے

کورنگی ٹاﺅن میں کھلی کچری چیئر مین محمد نعیم شیخ نے لوگوں کے دل جیت لیے

کراچی : (رپورٹ:عاصم أرائیں جہلمی)
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم و مہربانی ہے کہ آج ہم عوام کے مسائل اور انکے حل کیلئے اہداف حل کررہے ہیں کورنگی ٹاﺅن 50/A کی یوسی 08 میں ایک کھلی کچری (چیئر مین حاضر ہے )کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر عوا م الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر کورنگی ٹاﺅن کے چیئر مین محمد نعیم شیخ نے ان مسائل کے سدباب کے لیئے فوری طور پر احکامات د یئے انھوں نے کہا کہ جب میں نے چیئر مین کا عہدہ سنبھالاتو اس وقت نہ اختیارات تھے نہ وسائل صرف خدمت کا جذبہ تھا اور اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہم نا ممکن کو ممکن کرتے چلے آرہے ہے ہمارا نوجوان جیا لا احمد رضا آپ کی امنگوں پر پورا اترئے گا اور یوسی 08 50/A کے رہائش پذیز افرادکے مسائل اور کے حل کے لئے رات ہو یا دن کورنگی ٹاﺅن کے افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوتاہی نہیں کر رہے انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر کام کر رہے ہیں یوسی 08 کے مکین نے اپنے حلقے کے چند مسائل پیش کئے جس میں پانی کا مسئلہ ،سیوریج کا مسئلہ ،علاقے کی لیز ،گیس کا مسئلہ اور علاقے میں ڈسپنری کا بھی مسئلہ پیش کئے ۔جبکہ علاقہ مکین نے یوسی 08 کے چیئر مین احمد رضا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ کئی سالوں سے ہمارا علاقہ پسماندہ سمجھاجاتا تھا لیکن یوسی چیئر مین احمد رضا جب سے منتخب ہوکر آئے ہیں ہمارے علاقے کی تقدیر جاگ گئی ہے مغل کمیونٹی کراچی کے صدر نے کہا کہ ہمارے علاقے میں سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بہت مختصر عرصے میں 27 روڈ بنائے 37 ہزار فٹ سیوریج لائن ڈال چکے ہیں کلین اینڈ گرین کورنگی کے سلسلے میں 2 پارک کا تحفے دیئے اور ایک پلے گراﺅنڈ کو مکمل کر چکے ہیں۔ڈسپنری کی پرانی بلڈنگ کو جلد تزئیں و آرائش کرکے عوام کیلئے ایک اور تحفہ دینگے۔ اوریہ سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے

Exit mobile version