BBC Urdu TV

کورنگی ٹاؤن میں فری I.T کورسز کے تحریری ٹیسٹ کے سلسلے میں تمام تر تیاریا ں مکمل کر لی گئی

کورنگی ٹاؤن میں فری I.T کورسز کے تحریری ٹیسٹ کے سلسلے میں تمام تر تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ تمام محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین، ایڈمن ڈائریکٹر آصف احمد بھی موجود تھے چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی میں بائیو میٹرک کے زریعے ہی تمام ملاز مین کو تنخواہ دی جائے گی اور افسران وملازمین وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی ادارے میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین سے دوسرے ملازمین پر برا اثر پڑتا ہے اور محکموں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ایسے ملازمین جو اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کرتے وہ اداروں پر بوجھ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ادارے مالی طور پر بھی خسارے میں جاتے ہیں ان غیر حاضر ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے ملازمین ہمارے لئے قابل ستائش ہیں۔کوئی بھی ادارہ مخلص اور محنتی ملازمین کی وجہ سے ہی مضبوط اور توانا ہوتا ہے کورنگی ٹاؤن کے I.T ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فری کورسز کے سلسلے میں 5000 ہزار فارم کو تقسیم کر دیئے گئے ہیں جس میں سے 2200 فارم وصول ہوگئے ہیں اس سلسلے میں داخلے کیلئے تحریری ٹیسٹ عید گا ہ گرائونڈ کورنگی نمبر 3½ پر بروز اتوار مورخہ 22 ستمبر 2024بوقت دوپہر2:00 لیا جائیگا جس میں مہمانان گرامی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مر تضیٰ وہاب و دیگر شرکت کرینگے۔

Exit mobile version