کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔چیئرمین پی ٹی اے
نیشنل سکیورٹی پر پوچھا جاتا ہےکہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔حفیظ الرحمان
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہےکہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے اور آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔نہوں نے کہا کہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا، نیشنل سکیورٹی پر پوچھا جاتا ہےکہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔
