BBC Urdu TV

کوئٹہ دھماکے کے بعد اہم ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے ملک بھر کے اہم ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

لاہور ریلوے سٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں کے کیمرے فعال کر دیئے گئے ہیں، کیمروں کو سکیورٹی خدشات کے باعث فعال کیا گیا۔

داخلی اور خارجی راستوں پر ایک ہی ریلوے پولیس اہلکار موجود ہے جبکہ داخلی دروازے پر لگا ایک واک تھرو گیٹ بھی خراب ہے، مسافر اور قلی بغیر چیکنگ کے ہی ٹرین تک پہنچ رہے ہیں، ریلوے سٹیشن کے احاطے کے باہر بھی صرف ایک پولیس اہلکار موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہوئے تھے۔

Exit mobile version