کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کے خاتمے کو یقینی بناتی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت کو آپریٹو اداروں کو فعال اور متحرک کرے:چیئرمین
دنیا میں انسان تنہا کوئی رفاع عامہ کا کام موثر طریقہ سے سر انجام نہیں دے سکتا:گفتگو
آج کے دن کی مناسبت سے کوآپریٹو اداروں اور وابستہ کارکنان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 6جولائی عالمی یوم کوآپریٹو پر خصوصی پیغام
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے6جولائی عالمی یوم کو آپریٹو پر خصوصی پیغام میں کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کے خاتمے کو یقینی بناتی ہے،حکومت کو آپریٹو اداروں کو فعال اور متحرک کرے تاکہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں کیونکہ امداد باہمی دارے معاشرتی،اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوتے ہیں اس کیلئے مشترکہ وسائل کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے اگر حکمران طبقہ اس پر توجہ دے تو اس کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، کوآپریٹو اداروں اور اس سے وابستہ کارکنان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں،انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کے اثرات میں کمی لانے کیلئے دنیا کے تمام ممالک کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی ملک تنہا کچھ نہیں کرپائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ امدادِ باہمی سے ایک کمزور اور تنہا انسان دوسروں کے تعاون سے وہ فوائد حاصل کر سکتا ہے جو طاقتور سرمایہ دار لوگوں کو میسر ہیں۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دنیا میں انسان تنہا کوئی رفاع عامہ کا کام موثر طریقہ سے سر انجام نہیں دے سکتا، اسے ہر حالت میں دوسروں کا تعاون درکار ہوتاہے، چاہے یہ ملکی سطح کا ہو یا بین الاقوامی، ویسے بھی انسان کو نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ بغیر رنگ و نسل دینا چاہیے، دنیا بھر میں قومیں ایک دوسرے سے کسی نہ کسی صورت میں امداد اور تعاون کی اپیلیں کرتی ہیں مثلاً سیلاب، قحط، زلزلہ کی تباہ کاریوں کے نقصان کے ازالہ کے لیے یا دنیاوی استحکام کے لیے بغیر تفریق امیر و غریب ملک بین الاقوامی طور پر ایک دوسرے سے مدد کے طلبگار دکھائی دیتے ہیں
