BBC Urdu TV

کمشنر راولپنڈی کا نگہبان رمضان پیکج کے لئے راشن بیگز کی تیاری کی مانیٹرنگ کے لئے انڈسٹریل سٹیٹ

کمشنر راولپنڈی کا نگہبان رمضان پیکج کے لئے راشن بیگز کی تیاری کی مانیٹرنگ کے لئے انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

ڈویژن بھر میں 378496گھرانوں میں راشن پیکج تقسیم ہوگا۔

حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم 05 مارچ سے شروع کی جائے گی۔ انجینئر عامر خٹک

رمضان راشن پیکج میں 10کلوگرام آٹاجبکہ چاول، چینی، گھی، بیسن 2کلو ہوں گے۔ انجینئیر عامر خٹک

ضلع راولپنڈی میں 67,628, ضلع جہلم میں 45181, ضلع مری میں 5541, ضلع اٹک میں 74624اور ضلع چکوال میں 64654گھرانوں ویرفیکیشن مکمل کی جا چکی ہے۔ انجینئیر عامر خٹک

نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفسز میں کنٹرول رومز قائم۔

کمشنر راولپنڈی نے راشن بیگز میں شامل اشیاء ضروریہ کے معیار اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور کام کا جائزہ لیا۔

کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈی جی آرڈی اے سیف انور جپہ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا و دیگر متعلقہ آفسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک، جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آئندہ دو دنوں میں ڈویژن بھر کے مستحقین کے ڈیٹا کو ویریفائی کر کے ختمی لسٹ مرتب کی جائے۔کمشنر راولپنڈی ڈویثرن

مستحقین کو دئیے جانے والے رمضان راشن پیکج میں رکھی جانے والی اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر راولپنڈی

راشن کی پیکجنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر خود مانیٹرنگ کریں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن

اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پیکجز میں چیزوں کی مقررہ مقدار اور کوالٹی میں کوئی کمپرومائز نہ ہو۔ انجینئیر عامر خٹک

آئندہ سوموار تک پیکجنگ مکمل کی جائے۔ انجینئیر عامر خٹک

ڈپٹی کمشنر کل تک اپنا ٹرانسپورٹیشن اور سکیورٹی پلان بھی فنلائز کر یں۔ انجینئیر عامر خٹک

لسٹ کی ویریفیکیشن کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئیر عامر خٹک

اس دوران لسٹ میں موجود لوگ جو اب اس پیکج کے اہل نہیں رہے اور نان ویریفائیڈ کی الگ لسٹ مرتب کی جائے۔ کمشنر راولپنڈی

ڈپٹی کمشنرز آفس میں کنٹرول روم قائم کر کے تمام پراسس کی مانیٹرنگ کی جائے۔ انجینئیر عامر خٹک

ڈویژن بھر 378496گھر انے شامل ہیں جو مستحقین اور نگہبان رمضان پیکج کے لئے اہل ہیں۔ انجینئیر عامر خٹک

اب تک ڈویژن بھر میں مجموعی طور ہر 68% ویرفیکیشن مکمل کی جا چکی ہے۔ انجینئیر عامر خٹک

راشن بیگ تقسیم کے حوالے سے متعلقہ محکمے اپنے تمام انتظامات ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں۔ انجینئیر عامر خٹک

بروقت اور بہترین انداز سے راشن بیگز کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئیر عامر خٹک

راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جائیں تاکہ مستحقین کو راشن بیگ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انجینئیر عامر خٹک

Exit mobile version