BBC Urdu TV

کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کا ضلع جہلم کا دورہ

کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کا ضلع جہلم کا دورہ

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین، اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی ای او ہیلتھ سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کمشنر راولپنڈی کو ضلع جہلم کی تاریخ اور سیاحتی و ثقافتی ورثوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کو جلالپور ایریگیشن کنال اور للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر ثاقب منان نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

Exit mobile version