BBC Urdu TV

کلک پراجیکٹ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کردہ بارہ دری پارک کا افتتاح کردیا گیا

*کلک پراجیکٹ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کردہ بارہ دری پارک کا افتتاح کردیا گیا*

کراچی(رپورٹ: جاوید صدیقی) لوکل گورنمنٹ پراجیکٹ کلک اور ورلڈ بینک کے تعاون سے نارتھ ناظم آباد ٹاون میں واقع بارہ دری پارک کی ازسرنو بحالی کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ بارہ دری پارک کو ایک سو اکسٹھ اعشاریہ آٹھ ملین روپے کی لاگت سے نو مہینے کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سندھ اور عالمی بینک کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بارہ دری پارک کا ازسرنو بحالی کے بعد آج باقاعدہ افتتاح کردیا ہے جس سے علاقے کی عوام، خواتین اور بچے مستفید ہوسکیں گے۔ سعید غنی کے مطابق حکومت سندھ صوبے بھر میں سیاسی و نسلی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام یونین کونسلز کی سطح پر ترقیاتی کام کروا رہی ہے اور اس حوالے سے تمام منتخب بلدیاتی نمائندگان کا تعاون انکے شامل حال ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کلک پراجیکٹ کے تحت مزید ٹاوئنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور عنقریب عوامی منفعت کے مزید منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک عائشہ حمید، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر تبریز صادق مری، ٹاون چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف خان، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل مسرور احسن سمیت پیپلز پارٹی کی علاقائی قیادت موقع پر موجود تھی۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version