کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔اکرام الدین
اوورسیز پاکستانیکمیونثی کشمیری عوام پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔فوکل پرسن وزرات اووسیز اٹلی
اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)وزرات خارجہ و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں کر سکتی پاکستانی عوام اور خاص کر یورپ میں مقیم اووسیز پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کشمیر کے عوام کی اخلاقی سفارتی سپورٹ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھیں گا وزرات خارجہ و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام جس طرح بھارتی سرکار کے ظلم و ستم کا شکار ہے وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے انشااللہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور کشمیری بھائی امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر جلد شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ کشمیری عوام کی قتل عام اور نسل کشی بند کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور کشمیری عوام کو ہندوستان اور مودی سرکار کی غلامی سے نجات دلائیں۔
