BBC Urdu TV

کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملادیا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملادیا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ہندو توا پالیسیوں کے باعث بھارت دہشت گرد ملک کا روپ دھار چکا:گفتگو
مقبوضہ کشمیر الیکشن میں مودی سرکار پرکشمیری عوام کا عدم اعتمادبدترین شکست ہے:چیئرمین
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور لداخ سے جدا ہونے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر الیکشن میں مودی سرکار کو بدترین شکست دے کر کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور اس سے واضع ہوگیا ہے کہ تمام تر ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے اس میں ہندوستان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو پارہی،ہندو توا پالیسیوں کے باعث بھارت دہشت گرد ملک کا روپ دھار چکا ہے جہاں مسلمان،سکھ اور دیگر اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں،اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اس پر اپنا دباؤ بڑھائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کا سلسلہ بند ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر الیکشن میں بی جے پی کی شکست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور لداخ سے جدا کرنے کی باوجود انڈین آرمی کو کشمیریوں کے جذبے آزادی کو دبانے میں ناکامی کا سامنا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود مودی سرکار کو ناکامی کا سامنا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ کشمیریوں کے آزادی کے دن اب زیادہ دور نہیں رہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
09-10-2024

Exit mobile version