BBC Urdu TV

کسی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر داخلہ

کسی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکاتعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کےفروغ کےلیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کسی بھی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

Exit mobile version