BBC Urdu TV

کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کا نفاذ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔محمود خان

کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کا نفاذ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔محمود خان

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کسٹم ایکٹ کے معاملے میں مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے گی۔سابق وزیر اعلی

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے مرکزی چئیرمین محمود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کانفاذ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اس ایکٹ کے خلاف عوام کی تحریک میں بھر پورطریقے سے شریک ہوگی,بحثیت وزیر اعلیٰ بھی میں نے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی مخالفت کرکے مسترد کیا تھا اور سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج منظور کیا تھا،صوبائی اور مرکزی حکومت کو ملاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ قرار دیکر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میرا گھر ہے اور میں اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو اس وقت بھی کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی مخالفت کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو جولائی 2023 تک ریلیف دیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کسٹم ایکٹ کے معاملے میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے گی اور اس معاملے پر اپنے علاقے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Exit mobile version