کرچی : (سٹاف رپورٹ)ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی چار مختلف مقامات پر کاروائیاں، 5 گٹکا فروش گرفتار۔
پہلی کاروائی میں حمزہ نامی ملزم کو سیکٹر 9 سعید آباد سے گرفتار کرکے 40 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
دوسری کاروائی میں مثل خان نامی ملزم کو پکوڑہ چوک سے گرفتار کرکے 36 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
تیسری کاروائی میں سراج نامی ملزم کو مستانہ چوک اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرکے 40 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
جبکہ چوتھی کاروائی میں رحمت شاہ اور سہیل حسن نامی ملزمان کو قائم خانی کالونی سے گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے 70 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
