BBC Urdu TV

کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے

کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیئے ہیں۔

معاہدے کے متن کے مطابق کرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، 2008 میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہو سکے تھے، اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔

Exit mobile version