BBC Urdu TV

کرم معاملے پر گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس، سول و عسکری قیادت شریک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی کے، آئی جی اور متعلقہ اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں کرم میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء کو کرم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس کو گرینڈ جرگے کی طرف سے پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرم میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے فیصلے کیے گئے اور پائیدار امن کے لیے حکمتِ عملی وضع کی گئی۔

Exit mobile version