کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کر دیا۔
عقیل بیگ جاپاروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
بشکیک(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو برطرف کر دیا۔ کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔صدارتی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کرغز صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔ واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
