BBC Urdu TV

کرسمس کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو کرسمس کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات

مذہبی عبادت گاہوں , پبلک مقامات سمیت دیگر اہم جگہوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔آئی جی پنجاب

سپروائزری افسران رات کے وقت پٹرولنگ بڑھائیں، بڑے شہروں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔آئی جی پنجاب

کرسمس کے پیش نظر گرجا گھروں اور پارکس کی سکیورٹی کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان

سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل کر اے کیٹیگری کے چرچز کی سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کریں ۔آئی جی پنجاب

تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ ، سویپ ، اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں ۔ راؤ سردار علی خان بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں اور کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے ۔آئی جی پنجاب سپیشل برانچ ، ایس پی یو اور ضلعی پولیس مل کر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں ۔ راؤ سردار علی خان

Exit mobile version