BBC Urdu TV

کراچی ۔مرکزی مسلم لیگ کی سندھ میں گستاخی کے واقعات کی شدید مذمت

کراچی ۔مرکزی مسلم لیگ کی سندھ میں گستاخی کے واقعات کی شدید مذمت*

*کراچی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔فیصل ندیم*

*کراچی۔نبی سےمحبت ایمان کاحصہ ، بے ادبی برداشت نہیں کرسکتے۔مرکزی مسلم لیگ*

*کراچی۔گستاخی کے واقعات مذہبی جذبات مجروح کرتے ہیں۔صدرسندھ وبلوچستان*

*کراچی۔انتظامیہ وقانون نافذکرنےوالےادارے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔فیصل ندیم*

*کراچی۔ ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔مرکزی مسلم لیگ*

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہاہے کہ سندھ میں ملحدین کی جانب سے مسلسل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ گستاخی کےواقعات نہ صرف مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معاشرتی امن و امان کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔انتظامیہ وقانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔ بصورت دیگرمرکزی مسلم لیگ پورے سندھ میں شدید احتجاج کرےگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےسندھ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔فیصل ندیم نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہم اپنے پیارے نبی کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے۔مرکزی مسلم لیگ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا تدارک ہو سکے۔اگر انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ہم پورے سندھ میں شدید احتجاجی مظاہروں کا اعلان کریں گے۔ ہم اپنے پیارے نبی کی شان میں کسی بھی قسم کی بے ادبی کو برداشت نہیں کریں گے۔

Exit mobile version