کراچی یونین آف جرنلسٹ برنا اور دستور سے کچھ بڑے سوالات
ایک عرصہ سے کراچی میں غیر قانونی املاک پر آبادیاں بنانے پر حکومت سندھ کیوں تا حال خاموش ہیں۔ نارتھ ناظم آباد سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں تمام کی تمام غیر قانونی آبادیوں کو مسمار کرانے کیلئے قانونی اقدامات کیلئے کیوں نہیں سوالات حکام سندھ سے کرتے ہیں اور عدالتوں کو اس بابت از خود نوٹس لینے کیلئے رجحان بڑھانے کیلئے سوالات کیوں نہیں کرتے۔ کراچی کو تباہ کرنے میں جن جن سیاسی جماعتوں کا پوشیدہ اور ظاہرہ تعاون رہا ھے اس پر سوالات کیوں نہیں اٹھاتے کب تک کراچی جلتا جھلستا رہیگا جرائم پیشہ افرادوں کے ہاتھوں میں اور سندھ پولیس کے احتساب اور ان میں چھپی کالی بھیڑوں کے خاتمے کیلئے کیوں نہیں سوالات در سوالات کیے جاتے۔ بہت ہوگئی اب ہر سطح پر ہر پریس کانفرس ہر ٹی وی شوز میں حکومت سندھ سے پوچھا جائے کہ اٹھارہ ویں ترمیم کا کس کو فائدہ مل رہا ھے اور عوام کس حال میں ھے۔۔۔۔۔۔!!
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار
ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور
ممبر کراچی پریس کلب
