BBC Urdu TV

کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے سپریم کورٹ کو جھنجھوڑ دیا

*کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے سپریم کورٹ کو جھنجھوڑ دیا*

*سیاسی دنگل میں قومی املاک کی بیدریغ بربادی*

*حزب جماعت ہو یا حزب اختلاف قومی خذانے کے اربوں کی املاک تباہ و برباد کرنے میں قطعی نہیں رکتے*

*سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہا ھے کہ اب یہ سلسلہ بند ھوجانا چاہئے*

*حکومت ہو یا اپوزیشن قومی خذانے کی املاک کو برباد کرے تو انہیں آئین و دستور کے مطابق فی الفور سزا دے*

*یہاں آئین و دستور کے قانون ضرور ہیں مگر صرف کمزور غریب شہریوں کیلئے*

*آئین و دستور بتاتا ھے کہ ریاست اور ملک عام شہری کی، جان و مال اور املاک کا پابند ھے*

*اشرفیہ کا یہ عمل سراسر ملک و ریاست کی بربادی و تباہی کا باعث بن رھا ھے*

*اسکی روک تھام اب آپ سمیت تمام جسٹس صاحبان کے ہاتھوں میں ھے*

کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے بہت سخت الفاظ میں سپریم کورٹ کو جھنجھوڑا ھے کہ سیاسی چپکلش ہو یا سیاسی دنگل یا پھر سیاسی شدید اختلاف کوئی لمحہ نہیں گزرتا کہ حزب جماعت ہو یا حزب اختلاف اپنی اپنی طاقت اور بےجا قانونی حمایت کے طفیل قومی خذانے کے کروڑوں اربوں کی املاک تباہ و برباد کرنے میں قطعی نہیں رکتے گویا کسی دشمن ملک کی املاک تباہ کی جارہی ہوں۔ جاوید صدیقی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہا ھے کہ اب یہ سلسلہ بند ھوجانا چاہئے اور حکومت ہو یا اپوزیشن قومی خذانے کی املاک و دولت کو برباد کرے تو دونوں کو کٹہرے میں لاکر آئین و دستور کے مطابق فی الفور سزا دے۔ حالیہ دنوں میں حکومت وقت نے عمران خان کی طرف سے بلائے گئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیلئے خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے موٹر وے کے کچھ حصوں کی کھدائی کروادی جو قومی خذانے کو بڑے پیمانے پر برباد کرنے کے مترادف ھے۔ یاد رھے کہ ان اشرفیہ کی بے دریغ عیاشیاں اور ملکی بربادیوں کے سبب آج پاکستانی کس قدر ٹیکس اور قرض کے ملبے میں دب کر گھٹ گھٹ کر جی رھا ھے۔ آئین و دستور بتاتا ھے کہ ریاست اور ملک عام شہری کی، جان و مال اور املاک کا پابند ھے مگر یہاں آئین و دستور کے تحت قانون ضرور ہیں مگر صرف کمزور مسکین لاچار غریب شہری کیلئے۔ اشرفیہ کا یہ عمل سراسر ملک و ریاست کی بربادی و تباہی کا باعث بن رھا ھے اسکی روک تھام اب آپ سمیت تمام جسٹس صاحبان کے ہاتھوں میں ھے۔

Exit mobile version