کراچی : چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت سندھ کے مشکور ہیں
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
جنہوں نے ہمارے فنذز پر نظر ثانی کی۔ امید ہے تعاون کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا مہنگائی کے سبب ترقیاتی اسکیموں کے اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے تخمینے کو
ری شیڈول کیا جا رہا ہے اپنے علاقے کی عوام کو جس طرح ہم ہر امور سے باخبر رکھ رہے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی انداز میں جاری رہے گا میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارا انداز سب سے مختلف ہے ہاں اتنا ضرور ہے ہم خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کاموں کو انجام دیتے ہیں اور اسی پر یقین رکھتے ہیں اپنی حدود میں بسنے والے ہر شہری کو بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی طور پر دیں گے اس کے لیے ہم مختلف پلان تشکیل دے رہے ہیں جن پر مرحلہ وار عمل درآمد ہوگا میرٹ پہ یقین رکھتے ہیں اس لیے ترقیاتی کام بھی 100 فیصد میرٹ کے مطابق انجام دیے جائیں گے ان تمام امور کی نگرانی میونسپل کمشنر آغا خلیق خود کر رہے ہیں میں اور میری ٹیم یہ کاوش کر رہی ہے عوام کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام تر کام کیے جا رہے ہیں نئی اسکیموں کے آغاز سے علاقائی مسائل میں واضح کمی عیاں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینڈر اوپننگ کی سادہ سی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ٹاؤن میونسپل افیسر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا ایکسین سلیم دربار آفاق عالم و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے
