کراچی (بیوروچیف : جاوید صدیقی) پریس کلب کے وفد کی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات
کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تعمیراتی کام اور آبادکاری کے لئے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کی کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نےچیف سیکریٹری سندھ کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہاکس بے بلاک اڑسٹھ کی ڈیمارکیشن، بلاک تھری اے اور تین اے ون میں ترقیاتی کام، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک بارہ کی صحافی کالونی کے الاٹیز کی آبادکاری کیلئے ترقیاتی کام کے اغاز اور سات سو نئے ممبرز کیلئے پلاٹس کی سمری پر بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک اڑسٹھ کی ڈیمارکیشن فوری طور پر شروع کرنے اور زمین کا مکمل قبضہ کراچی پریس کلب کے حوالے کرنے کے احکامات دئیے، انہوں نے صحافی کالونی ہاکس بے اور نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم بلاک بارہ میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی ھے۔
