BBC Urdu TV

کراچی پریس کلب کے ممبرز کے اعتماد کا شکریہ، خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سہیل افضل

*کراچی پریس کلب کے ممبرز کے اعتماد کا شکریہ، خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سہیل افضل*

*کراچی پریس کلب کے ممبرز کے639 پلاٹس کا حصول بڑی کامیابی ہے، سہیل افضل خان*

*دی ڈیموکریٹس کی کاوشوں سے کراچی پریس کلب کے 639 نئے ارکان کے پلاٹس کے حصول کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، سہیل افضل خان*

*نئے پلاٹوں کی بیلٹنگ جلد مکمل کرلی جائیگی، سیکرٹری کراچی پریس کلب*

*ایل ڈی اے کی لیز کا معاملہ بھی حل کرلیا گیا ہے، سہیل افضل*

*ایم ڈی اے کے پلاٹ مالکان کیلئے ادائیگی کے 80/20 فارمولے پر اتفاق ہوگیا، جلد ادائیگی کا شیڈول جاری ہوگا، سہیل افضل*

*کے یو جے دستور روز اول سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے، نصر اللہ چودھری، ریحان چشتی*

*ممبران مثبت تنقید ضرور کریں لیکن جہاں اچھے کام ہوں اسکی تعریف بھی ہونی چاہیے، نصر اللہ چودھری، ریحان چشتی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا سالانہ اجلاس عام کراچی پریس کلب میں صدر نصراللہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے خصوصی شرکت کی اور کراچی پریس کلب کی سال 2025 ء کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی، سیکریٹری پریس کلب سہیل افضل خان نے کہا کراچی پریس کلب کی موجودہ ڈیموکریٹس قیادت نے ہمیشہ ممبران کے مسائل کو اولین ترجیح دی ہے، انہوں نے بتایا کہ پریس کلب میں دی ڈیموکریٹس کی مشترکہ کوششوں سے 639 نئے ممبران کے پلاٹس کے حصول کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا، ایم ڈی اے کے پلاٹوں کی ادائیگی کے 80/20 فارمولے کو کئی برس بعد مستقل بنیادوں پر حل کرایا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے میں طویل عرصے سے التواء کی شکار لیز کا مسئلہ حل کروا کر ممبران کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے مسلسل رابطے، میٹنگز اور فالو اپ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، سہیل افضل خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کو ملک کا بہترین پریس کلب بنائیں گے، آنے والے برسوں میں نہ صرف کلب کے ممبران کو فراہم موجودہ سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ ان سہولتوں میں مسلسل اضافے کی کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی، کے یو جے کے سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے یو جے دستور روز اول سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کے یوجے کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے انہوں نےکہا کہ ممبران مثبت تنقید ضرور کریں لیکن جہاں اچھے کام ہوں اسکی تعریف بھی ہونی چاہیے۔ صدر کے یو جے نصراللہ چوہدری نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سب نے اتفاق و اتحاد سے جدوجہد کرنی ہے۔اجلاس میں کے یو جے دستور کے نائب صدور فاروق سمیع، منصور احمد، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالرحمن، اطہر فاروقی، خازن زین علی، سیکرٹری اطلاعات اظفر وقاص عباسی، گورننگ باڈی کے ارکان انعم رزاق، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، صلاح الدین عباسی، عطاء الرحمن، عارف حبیب، کراچی پریس کلب کے خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کے ارکان قاضی محمد یاسر، کے یوجے دستور کے سابق صدور مقصود یوسفی، عامر لطیف، طارق ابوالحسن، افسر عمران، خلیل ناصر، ریاض ساگر، سابق سیکرٹری شعیب احمد، سینئر صحافی احمد حسین، مظفر اعجاز ، احتشام سعید قریشی، امجد ارشاد چودھری، اخگر انور اعوان، انور خان شلی، سلمان احمد، سہیل رب خان، سمیت کے یو جے کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کراچی پریس کلب کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے ممبران اور انکے اہل خانہ کیلئے شاندار فیملی فن گالا کے کامیاب انعقاد پر انہیں سراہا گیا، اجلاس کے شرکاء نے پریس کلب کی موجودہ قیادت کی محنت اور شفاف کارکردگی کو پریس کلب کی تاریخ کا مثبت باب قرار دیا۔

Exit mobile version