کراچی پریس کلب کے ممبران کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جلد کردی جائیگی، سیکریٹری پریس کلب شعیب خان
کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) گزشتہ دنوں ورلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر کراچی پریس کلب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا، جس میں بیشمار صحافیوں نے بلڈ ڈونیٹ کیا، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان نے نوید سناتے ھوئے بتایا کہ ھم اور ھماری ٹیم کراچی پریس کلب کے تمام ممبران بشمول فیملیز ہیلتھ کارڈ کے سلسلے میں مکمل کام کرچکے ھیں اور بہت جلد کے پی سی ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے والے ھیں۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے ممبر اور سینئر صحافی و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور عرصہ دراز سے صحافیوں کی خدمات اور مسائل کے تدارک میں مصروف عمل رھی ھے یہی وجہ ھے کہ سولہ سال سے زائد کے یو جے دستور کے پینل دی ڈیموکریٹس کو کراچی پریس کلب کے ممبران نے اپنے ووٹ کا بہترین انتخاب جاری رکھا ھے ارمان صابر رضوان بھٹی اور ان سے قبل کے یو جے دستور کے پینل دی ڈیموکریٹس نے ہمیشہ اپنی روایات خدمات کو بہتر سے بہتر انداز میں جاری رکھا ھے اسی خدمات کی کڑی شعیب خان بھی ھیں جو اپنے وقت میں بے مثال منفرد اور تاریخ میں ریرپا رہنے والے خدمتی امور کرنے کے خواہشمند ھیں۔ دی ڈیموکریٹس پینل قابل تعریف اور قابل تحسین ھے جنکا انتخاب ہر بار منفرد اور اعلیٰ رھا ھے۔
