BBC Urdu TV

کراچی پریس کلب کے راستوں کی بندش دور آمریت کی عکاسی کررہی ہے، صدر کراچی پریس کلب

*کراچی پریس کلب کے راستوں کی بندش دور آمریت کی عکاسی کررہی ہے، صدر کراچی پریس کلب*

*144 کو جواز بنا کر کراچی پریس کلب کے دروازے مظلوموں کے لئے بند کئے جارہے ہیں، سعید سربازی*

*کراچی پریس کلب مظلوموں کی آواز بنتا ہے، احتجاج کے جمہوری حق سے روک کر انارکی کے راستے ہموار کئے جارہے ہیں، سیکریٹری کراچی پریس کلب*

*حکومت سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستوں کی بار بار بندش کا نوٹس لے، بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، شعیب احمد خان*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد خان اور اراکین گورننگ باڈی نے پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے راستے بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے جمہوری حق کو سلب کرنے اور جمہوری اقتدار پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا یے، صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی ایک شاندار تاریخ یے اور سنہ انیس سو اٹھاون عیسوی سے کراچی پریس کلب آزادی صحافت اور جمہوریت جو پروان چڑھانے کیساتھ ساتھ مظلوموں اور محروموں کی آواز بن رہا ہے، پریس کلب کے راستے بند کرکے انفرادی یا اجتماعی طور پر احتجاج کے حق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ عمل آمریت کے دور کی عکاسی کررہا یے، دفعہ ایک سو چوالیس کو جواز بنا کر کراچی پریس کلب کے راستے بند کرنا کسی بھی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کو اس اہم مسلئے کا فوری نوٹس لینا چاہئے، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد خان نے کہا کہ ماضی کی یہ شاندار روایات رہی ہے کہ کراچی پریس کلب مظلوموں کی آواز اور انکی داد رسی کا مرکز ہے، اگر احتجاج کے حق کو سلب کرنے اور احتجاج کیلئے کراچی پریس کلب آنے والوں کو روکا جائے گا تو اس سے انارکی کو فروغ ملے گا، پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر میں جمہوری روایات اور جمہوری اقدار ہر قدغن لگانے کے ثمرات سب کے سامنے ہیں، اس لئے انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے اور ایسا کوئی عمل نہیں کرنا چاہئے جو جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کی راہ میں رکاوٹ بنے، انہوں نے حکومت سندھ سے کراچی پریس کلب کے راستوں کی بار بار بندش کا فوری نوٹس لینے اور انتظامیہ اور پولیس کے اس رویئے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، سیکریٹری کراچی پریس کلب نے متنبہ کیا کہ اگر یہ عمل روکا نہ گیا تو ھم مذمت کیساتھ ساتھ مزاحمت اور بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Exit mobile version