کراچی پریس کلب کے جرنلسٹ پینل کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ، سینئر صحافی رہنماؤں کی جرنلسٹ پینل میں شمولیت، کلب انتخابات میں مثالی تاریخ رقم کرنے کا عزم، انقلابی ویلفیئر منشور کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے سینیر صحافی راہنماؤں کی جرنلسٹ پینل میں شمولیت سے اسکی مقبولیت اور پذیرائی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کے پی سی کے معزز ممبران کی بھرپور حمایت سے جرنلسٹ پینل ایک نئی اور مثالی تاریخ رقم کریگا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل کے جائزہ اجلاس کے شرکاء نے کیا.
اجلاس میں سینئر صحافی رہنما جی این مغل عوامی آواز میڈیا گروپ کے ڈپٹی ایڈیٹر ایچ ناصر خٹک، عبدالمجید ندیم ضیاء قریشی، شکیل یامین کانگا، ذاولفقار عثمانی، ڈاکٹر عبدالجبار خان، ناصر محمود قاضی سمیع اللہ، سید نعمت اللہ بخاری، آغا کرم علی شاہ، علی شیر منصور، جاوید صدیقی، صلاح الدین صلو، لئیق یوسفزئی، لیاقت عباسی اور دیگر نے شرکت کی.اجلاس کے شرکاء نے زور دیا کہ جرنلسٹ پینل کے حوالے سے کلب ممبران اور سینیئر صحافی رہنماؤں سےرابطوں کو تیز کیا جائے تاکہ ان تک جرنلسٹ پینل کا پیغام اور انتخابی ایجنڈاپہنچایا جائے. اس ضمن میں مختلف سطح پر ملاقاتی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں. اجلاس کے شرکاء نے کلب سیکریٹری کی جانب سے کلب کے سینیئر ممبران کو نوٹسز جاری کرنے صفائی کا موقع دئیے بغیر ان کے خلاف کارروائی کرنے اور ان پرکلب میں داخلے پر پابندی لگانے کے اقدامات کی مذمت کی اور اسے غیر منصفانہ، غیر آئینی اور جانب درانہ قرار دیا ہے. اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کلب کے انتظامی سربراہ کی جانب سے معزز سینئرممبران کے خلاف آئین کے نام پر غیر معمولی اقدامات کلب کی جمہوری روایات و اقدار کے خلاف ہے کلب کے آئینی سربراہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے. جرنلسٹ پینل کی منشور کمیٹی کے سربراہ قاضی سمیع اللہ نے بتایا کہ منشور کی تیاری کا بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے منشور میں کلب کے معذور ممبران کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے.
