BBC Urdu TV

*کراچی پریس کلب کی کوئٹہ پریس کلب پر پولیس دھاوے کی شدید مذمت*

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

*کراچی پریس کلب کی کوئٹہ پریس کلب پر پولیس دھاوے کی شدید مذمت*

*صحافیوں اور عام لوگوں کی آواز کو دبانے کے ہر ہتھکنڈے کی مزاحمت کی جائے گی*

*بلوچستان حکومت واقعے کا فوری نوٹس لے، فاضل جمیلی/سہیل افضل خان*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب نے کوئٹہ پریس کلب پر پولیس دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور عام لوگوں کی آواز کو دبانے کے ہر ہتھکنڈے کی مزاحمت کی جائے گی۔ بلوچستان حکومت اس واقعہ کو فوری نوٹس لے اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے کہا کہ کچھ افراد کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بک کروانے آئے تھے، پولیس نے انہیں دھاوا بول کر گرفتار کرلیا۔ اس دوران صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی۔ کراچی پریس کلب اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام آزادی صحافت پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل انیس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل صحافیوں کی آزادی اور ان کے حقوق پر حملہ ہے جو ناقابل قبول ہے انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم صحافیوں کو خاموش کرانے کی سازش ہے۔ فاضل جمیلی اور سہیل افضل خان نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت اس واقعہ کو فوری نوٹس لے اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Exit mobile version