BBC Urdu TV

کراچی پریس کلب کا ممبران و فیملیز کیلئے فیملی فن گالا کا اہتمام فیملی فن گالا کا 25 نومبر 2023، بروز

کراچی پریس کلب کا ممبران و فیملیز کیلئے فیملی فن گالا کا اہتمام فیملی فن گالا کا 25 نومبر 2023، بروز ہفتہ، صبح 12 سے رات 12 بجے تک

کے پی سی فیملی فن گالا میں مختلف لزیز کھانے اور بیشمار تحائف کا اہتمام

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب برسا برس سے اپنے ممبران اور انکی فیملی کیلئے فیملی فن گالا کا اہتمام کرتا چلا آرھا ھے۔ اس متواتر ایونٹ کا سہرا دی ڈیموکریٹس پینل کو جاتا ھے جس کے مشوروں سے عمل میں لایا جاتا ھے، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد خان نے بتایا کہ اس ماہ نومبر کی پچیس تاریخ بروز ہفتہ کو صبح بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک فیملی فن گالا جاری رہیگا جس میں خآص طور سے مختلف پکوان اور بیشمار قیمتی تحائف ممبران اور انکی فیملیز میں تقسیم کئے جائیں گے، کے پی سی کے سیکریٹری نے تمام ممبران سے گزارش کی ھے کہ وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے کراچی پریس کلب کا ممبرشپ کارڈ ضرور ساتھ ہمراہ لائیں، ممبران و فیملیز کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ھے جس کی تفصیلات جاننے کیلئے اراکین مجلس عامہ کے ممبران سے بھی معلوم کیا جاسکتا ھے۔

Exit mobile version