BBC Urdu TV

کراچی پریس کلب کاپیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی

*کراچی پریس کلب کاپیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان*

*دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے،ماضی میں بھی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو کراچی پریس کلب کی جانب سے لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی ہے ،سعید سربازی/شعیب احمد*

کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد خان اور مجلس عاملہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، انہوں نے ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انکی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں، انکی اس کامیابی پر پوری قوم انکو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم نے اولمپکس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی، قوم اپنے ہیرو کیساتھ کھڑی ہے۔ اولمپئن ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے منزل کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور چالیس سال بعد جیو لین تھرو میں 92.97 میٹر کا تاریخی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کو گول میڈل دلایا ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے۔ ماضی میں بھی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو کراچی پریس کلب کیجانب سے لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر انہیں کراچی پریس کلب کی جانب لائف ٹائم ممبر شپ دی جائیگی۔ اس حوالے سے جلد کراچی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی پریس کلب کی جانب سے عمران خان، جاوید میانداد، جہانگیر خان، مہیلا جے وردھنے، سری کانت، حنیف محمد سمیت کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو لائف ٹائم ممبر شپ دی جاچکی ہے۔

Exit mobile version