BBC Urdu TV

کراچی پریس کلب و یوجیز عہدیداران کے نام

*کراچی پریس کلب و یوجیز عہدیداران کے نام*

*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*

حدِ ادب ، انتہائی عاجزی و انکساری کیساتھ میں جاوید صدیقی جرنلسٹ ممبر کراچی پریس کلب و ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ اپنے تنظیمی و کلب کے عہدیداران کی خدمت میں چند گزارشات پیش کرنے کی جسارت کررھا ھوں امید ھے کہ ان گزارشات پر انتہائی سنجیدگی کیساتھ غور فرماتے ہوئے عملی جامع پہنائیں گے۔
*گزارشات درج ذیل ہیں*
۔۔۔۔۔۔ ایمپلائمنٹ سیل بنایا جائے جس میں بیروزگار صحافیوں، رپورٹرز، اور کمیرہ مین کی فہرست مرتب کی جائے جو بیروزگار ممبران کے تجربات کی روشنی میں میڈیا ہاؤسز میں جاب کیلئے بھرپور کردار ادا کرے اور جو میڈیا ہاؤسز میں روزگار ہیں انکے روزگار کا تحفظ یقینی بنائیں ساتھ ساتھ انکی تنخواہوں میں اضافہ اور سالانہ انکریمنٹ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔ ایجوکیشن سیل بنایا جائے جس میں صحافیوں کے بچے بچوں کی فیس 80/20 کے تناسب سے جملہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں متعین کی جائے تاکہ پروفیشنل تعلیم کے حصول کیلئے بیروزگار سمیت کم تنخواہ دار صحافیوں، رپورٹرز، اور کمیرہ مین کی اولادیں پروفیشنل تعلیم کا حصول کرسکیں۔ جیسے شعبہ میڈیکل، شعبہ انجیئرنگ، شعبہ تجارت، شعبہ مالیات، شعبہ کمپیوٹر وغیرہ
۔۔۔۔۔۔ شادی و بیاہ کا سیل۔ موجودہ زمانے کی اشد ضرورت اور سب سے بڑا سنگین مسلہ بچوں بچیوں کی شادی و بیاہ کا ھے کہیں اچھے رشتوں کا تلاش کرنا اور بینکویٹ، ہال کا انتظام کرنا اس سیل کی ذمہداری ہوگی کہ وہ رشتوں کے سلسلے میں ممبران کی مدد کریں اور ہال ایسوسی ایشن سے 80/20 کے فارمولہ کے تحت بکنگ کروا کر دیں۔
۔۔۔۔۔ صحت سیل بھی بنایا جائے جس میں کے یو جے اور کے پی سی کے تمام ممبران کو کراچی بھر کے تمام نجی و سرکاری اسپتال میں 80/20 کے فارمولہ کے تحت علاج معالجہ و ادویات فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔ بینکنگ و مالیات سیل بنایا جائے جس میں بیروزگار سمیت کم تنخواہ دار صحافیوں، رپورٹرز، اور کمیرہ مین کو ذاتی رہائش کی تعمیر و مرمت کیلئے انتہائی آسان بلا سودی قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ رہائش بہتر میسر ہوسکے
یہ وہ گزارشات ہیں جنکی صحافیوں، رپورٹرز، اور کمیرہ مین کو اشد ضرورت ھے اس مسائل کے حل پر ذہنی و جسمانی راحت نصیب ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر کراچی یونین آف جرنلسٹ کو ایک ٹریڈ یونین کے تحت قانونی حقوق کے تحت اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ یاد رھے کہ پاکستانی آئین میں ٹریڈ یونین کو ہی قانونی حقوق حاصل ہیں اگر کراچی یونین آف جرنلسٹ قانونی طور پر خود کو مستحکم نہیں کی ہوئی ھے سب سے پہلے آئینی سطح پر خود کو ٹریڈ اور مستحکم کرے تاکہ بیروزگار سمیت کم تنخواہ دار صحافیوں، رپورٹرز، اور کمیرہ مین کیساتھ ساتھ ہر ایک صحافی کو حقوق دلاسکیں اور اگر آئینی و دستوری طور پر کراچی یونین آف جرنلسٹ مستحکم ھے تو ان گزارشات پر ازراہ مہربانی توجہ فرماتے ہوئے عملی جامع پہنانے کی کوشش ضرور کیجئے کیونکہ الحمدللہ ابتک کراچی یونین آف جرنلسٹ کے ہر فورم ہر پلیٹ فارم نے صحافی دوستوں کیلئے گراں قدر خدمات پیش کی ہیں یہی خدمات کا تسلسل کراچی پریس کلب کی جانب سے بھی رھا ھے۔ مجھ سمیت ھم سب کو کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے تمام ماضی و حال کے عہدایداران پر فخر اور مان رھا ھے ان سب سے ہر حالات میں صحافی برادری کی جس قدر خدمت کی ھے وہ بے مثل و بے مثال اور بینظیر رہی ھے ہم اپنے عہدیداران و لیڈران کا شکریہ ادا کرتے ہیں انکے احسن اقدامات پر انکے حسن و سلوک پر انکے اخلاق پر اللہ ان سب پر اپنی خاص رحمتیں و برکتیں نازل فرماتا رھے آمین

Exit mobile version