BBC Urdu TV

کراچی پریس کلب میں فلاح و بہبود امور سالہا سال

کراچی پریس کلب میں فلاح و بہبود امور سالہا سال

یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کراچی پریس کلب کے ممبران کا کہنا ہے کہ پریس کلب میں انتخابات سے ایک دو ماہ قبل امور یاد آتے ہیں جبکہ متاثر صحافی سالہا سال اس انتخابات کے قریب ہونے کا انتظار کرتے ہیں کہ شائد اب سنوائی ہوجائے۔ ممبران کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے ممبران سب ہی معتبر ہیں ہر ایک کے مسائل و مشوروں سے آگاہ رہنا سالہاسال ہونا چاہئے۔ کلب میں جہاں اختلافِ عمل ہوتا ہے وہیں کسی بھی صحافی کے مسائل کے حل کیلئے یکجا کوشش کا عمل سالہا سال رہنا چاہئے یاد رہے کہ پریس کلب کے عہدیداران یوجیز کے ممبران ہی ہوتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو درحقیقت یوجیز کے پلیٹ فارم کو زیادہ متحرک رکھنا چاہئے اسی طرح کے پی سی اور یوجیز کی مشترکہ کاروائی ہونی چاہئے۔ ایک ممبر کو زیادہ اہم اور دلچسپی ممبران کے مسائل کے حل سے ہوتی ہے اسے پینل یا تنظیم سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔ دلچسپی انہیں ہوتی ہے جو عہدوں کے خواں ہوتے ہیں اور ووٹ دینے والے ممبر اس امید پر ووٹ دیتے ہیں کہ انہیں سالہا سال فلاح و بہبود کا پلیٹ فارم میسر آئے یاد رہے کراچی پریس کلب صحافیوں کا کلب ہے یہاں سیاسی پیترا یا سیاسی شطرنج کھیلنا بری طرح ناکامی کا اسباب بنیں گا بہتر یہی ہے کہ اپنے صحافی دوستوں کیساتھ صاف و شفاف سچ و حق کیساتھ آگے بڑھیں اگر اقربہ پروری بھینٹ چال کے طریق کو اپنایا گیا تو ممبران کلب خود ایسے کامیاب دوستوں کا محاصرہ و احتساب کر بیٹھیں گے اپنے ووٹ اور اپنے احتجاج و مطالبہ سے۔ انتخابات ہار جیت کا کھیل ہے جیتا وہی ہیں جو ہار کر بھی اپنے عزم مشن نیک نیتی فلاح و بہبود ایجنڈے پر قائم رہے۔ فلاح و بہبود کا عمل ہر ایک صحافی کیلئے یکساں ہونا چاہئے یعنی اجتماعی فوائد مخصوص صورت حال پر انفرادی طور پر دیکھا جائے۔۔۔۔!!

Exit mobile version