*کراچی پریس کلب فیملی میں ایک اور ہمدرد کا اضافہ، شعیب خان سیکریٹری کے پی سی*
*کراچی پریس کلب کیجانب سے سعدیہ راشد کو لائف ممبر شپ دیدی گئی، شعیب خان*
*کے پی سی ممبران کیلئے ہمدرد فاؤنڈیشن اسپتالوں میں علاج پر ٪25 رعایت، سعدیہ راشد*
*کے پی سی ممبران کے %85 نمبرز حاصل کرنے والے بچوں کیلئے 25 اور 50 ہزار اسکالرشپ*
کراچی ( رپورٹ : جاوید صدیقی ) کراچی پریس کلب فیملی میں ایک اور ہمدرد کا اضافہ کردیا گیا، کراچی پریس کلب کی جانب سے شہید حکیم محمد سعید کی صاحبزادی اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی سربراہ محترمہ سعدیہ راشد کو لائف ٹائم ممبر شپ عطا کی گئی، سعدیہ راشد ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر بھی ہیں۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب کے اراکین کے بچوں کے لئے میٹرک اور انٹر میں٪ 85 نمبرز حاصل کرنے پر 25 اور 50 ہزار روپے سالانہ اسکالر شپ، جرنلسٹ سپورٹ فنڈ اور ہمدرد کے تمام اسپتالوں میں علاج پر ٪25 رعایت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
