کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ) اور ضلع سٹی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے چاکیواڑہ لیاری سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے سرغنہ امتیا ز مغیری اور اس کے دو ساتھیوں محمد علی عرف محمد اور وسیم عرف ببلو کو ایک شہری سے ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گر فتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی بر آمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں سے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور مو بائل فون چھیننے کے علاوہ مو ٹر سائیکلیں چھین کر واجد ابڑو اور ہو شیار ابڑوکو فروخت کرتے ہیں۔ملزم امتیاز مغیری کے منشیات فروش الطاف ابڑو عرف ثوبہ سے قریبی تعلقات ہیں جو کہ فقیرہ گو ٹھ میں منشیات اڈہ کا مالک ہے اور اندرون سندھ اور کراچی سے چوری شدہ زیورات اور دیگر اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرواتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو چھپنے کے لئے پناہ بھی دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزم مختلف گھر وں کی ریکی کرکے ڈکیتی کی کاروائیاں بھی کرواتا ہے۔
ملزم وسیم علی عرف ببلو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کشمیر شیخ، اکرم شر عر ف سائیں اور محمد علی کے ساتھ مل کر گن پو ائنٹ پر مختلف علاقوں میں شہر یوں سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھیننے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم شہر کے مختلف پارکنگ ایریاز اور گھروں کے آگے کھڑی مو ٹر سائیکلیں (ماسٹرچابی) کی مدد سے ان لاک کرکے چوری کرتا ہے اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو واجد ابڑو اور ہو شیار ابڑو کو فروخت کر تا ہے۔
ملزم محمد علی عرف محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں جواد عرف جاوید، شبیر ابڑو، عارف مگسی، یوسف جسکانی اور سجاد عرف جانی کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر گلشن معمار اور لیاری ٹاؤن کے علاقوں میں مو ٹر سائیکل سواروں اور راہزنوں سے مو بائل فون اور نقدی لوٹتے ہیں، جبکہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پانچ افراد کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان عاد ی مجرم ہیں اور ان کا ساتھی ملزم محمد علی 2002میں منگھو پیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشافات کیئے ہیں کہ ملزمان اور ان کے ایک اوراسم نامعلو م ساتھی عرف سونا نے جو ن 2024میں فور کے چورنگی پر ملک شاپ سے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے اور فقیرہ گوٹھ میں 15تولہ سونا اور 10لاکھ روپے نقد لو ٹے۔
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
