کراچی: ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے گئے۔
تفصیلات کیمطابق اوورسیز پاکستانیز کے تحت بننے والی تنظیم کراچی ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے اور کراچی پریس کلب کے تعاون سے ہفتہ چھ نومبر کو کراچی پریس کلب میں ٹریفک حادثات سے آگاہی اور تحفظ کے حوالے سے تقریب منعقدہ کی گئی جس میں ہیلمٹ کی افادیت اور ضرورت کہ اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے سندھ بلال احمد غفار تھےجبکہ کراچی پریس کلب کی صدر اور سیکرٹری سمیت انتظامیہ اورمونا خان بھی موجود تھیں۔ کے ڈبلیو اینڈ ڈی ایس کا انعقاد پی ٹی آئی کنیکٹیکٹ کے صدر ضیاالرحمن ضیاء نے کیا تھا، جو اوورسیز پاکستانیز کمیٹی برائے امریکا کے ہیڈ بھی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے انعقاد کا مقصد کراچی میں روشنیوں کی بحالی اور شہریوں کی بہبود اور ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر صحافیوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔
کراچی: (نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)
