کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ نے ماہ رمضان سے چند دن قبل ہی ماہ محرم واقع کربلا کی یاد تازہ کر دی
مین لائنوں میں مرمتی کام کے اعلانیہ بندش کے باعث لانڈھی کورنگی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی بندش لانڈھی ہائیڈرینڈ بند ہونے سے واٹر ٹینکر سپلائی بند
کراچی : ( رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے کراچی ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے ماہ صیام کے دوران پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات کی روشنی میں ماہ صیام سے قبل پانی کی لائنوں میں رساؤ کا مکمل خاتمہ کیے لیےایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن اور سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کا مرمتی کام شروع ہونے کے باعث لیاقت آباد ناظم آباد پاک کالونی گولیمار شیر شاہ اولڈ سٹی ایریا لانڈھی کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی لانڈھی ہائیڈرینڈ مکمل بند ہونے کی وجہ سے پانی کے ٹینکر سپلائی بھی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے لانڈھی کورنگی میں پانی کی شدید قلت کا سامنا دیکھا جا رہا ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی حکمت عملی نے ماہ رمضان سے پہلے ماہ محرم کے واقع کربلا کی یاد تازہ کر دی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انتظامیہ نے مرمتی کا 72 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 24 گھنٹے گزر چکے مزید ابھی دو دن باقی ہیں جبکہ عوام کے پاس پانی کی اسٹوریج نا ہونے پر پانی کو ترسنے لگے
