BBC Urdu TV

کراچی میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

کراچی: کراچی میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گرفتار ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچی زیادتی کے بعد بھی زندہ تھی۔ اچانک بچی نے رکشے سے چھلانگ لگا دی، جس سے اُس کی گردن ٹوٹ گئی۔ بچی کو کچرے پر پھینک کر گھر آگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائیگا۔

Exit mobile version