BBC Urdu TV

کراچی میں چینی قافلے پر دہشگرد حملے کی شدید مذمت۔شاہد خاقان عباسی

کراچی میں چینی قافلے پر دہشگرد حملے کی شدید مذمت۔شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔کرنل(ر) تاج سلطان خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں چینی قافلے پر دہشگرد حملے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی اور خیبر پختون خواہ آرگنائزینگ کمیٹی کے ممبر سابق آئی جی کرنل (ر) تاج سلطان خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک پاکستانی عوام اور پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کاتحفظ ناممکن ہے۔

Exit mobile version