BBC Urdu TV

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے

*کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) موٹروے پولیس حکام کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے گارڈن سے ماڑی پور جانے والا ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ اور حسن اسکوائر سے ماڑی پور جانے والی گاڑیوں کو گارڈن انٹرچینج سے شہر کی جانب موڑا جارہا ہے۔ موٹروے پولیس حکام نے شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

Exit mobile version