BBC Urdu TV

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قتل کی وارداتیں، خالد مقبول کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے رابطہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قتل کی وارداتیں، خالد مقبول کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے رابطہ۔

وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو بیرون ملک سے واپس آکر ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز میں  نوجوانوں کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی رابطہ کیا جس میں انہوں نے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ کی جانب خالد مقبول صدیقی کو  بیرون ملک سے واپس آکر ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Exit mobile version