BBC Urdu TV

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کی حلف وفاداری کی تقریب کا انعقاد

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کی حلف وفاداری کی تقریب کا انعقاد
محمد اقبال میمن ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا

کراچی : (رپورٹ:عاصم أرائیں جہلمی)

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت میں عبادت سمجھ کر رکتا ہوں، کیونکہ میرا ایمان ہے جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتالوں کی تعداد کم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی رسمہ حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خالد جمیل شمسی، غلام جمال عباس ایڈوکیٹ، جنید احمد خان، آصف کیانی، غلام محمد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں، محمد اقبال میمن نے اس موقع پر کہا کہ شوٹنگ بال کھیل پاکستان کا مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اور میں اس کھیل کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہوں اور میں شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں اورعہدیداران کو یقین دلاتا ہوں کہ میری جس قسم کی مدد اس کھیل کے لئے درکار ہے میں اس کے لئے حاضر خدمت ہوں اور میری خواہش ہے کہ شوٹنگ بال کے میدان میں کراچی کا نام صف اول کا ہو، انھوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو ہدایت دی کے وہ تسلسل کے ساتھ کراچی میں شوٹنگ بال کھیل کی سرگرمیاں جاری رکھیں، تقریب سے کراچی ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمنان بلوچ سیکریٹری جنرل اعجاز احمد قریشی نائب صدر لالا اشرف نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر کراچی ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد اقبال میمن کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی۔

Exit mobile version