شارع فیصل پر کاشف سینٹر میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق آگ پلازے کی نویں منزل پر لگی ہے ، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک اسنارکل اگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ عمارت میں تاحال 150 افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔
عمارت میں پھنسے مختلف فلورز سے لوگوں کو چھت پر منتقل کیا جارہا ہے ، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ اسنارکل کی مدد سے چھت پر موجود لوگوں کو اتارا جائے گا۔
اس عمارت میں وکلاء اور دیگر کے دفاتر ہیں جبکہ پراسیکیوٹر جنرل کا پرائیویٹ دفتر بھی عمارت میں ہے۔
