BBC Urdu TV

کراچی : سینئر صحافی و کالمکار جاوید صدیقی نے کے پی سی اور کے یو جے کی گزشتہ سال کارکردگی

کراچی : سینئر صحافی و کالمکار جاوید صدیقی نے کے پی سی اور کے یو جے کی گزشتہ سال کارکردگی کو سراہا

تفصیلات کے مطابق سینئر جرنلسٹ کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور ; کراچی پریس کلب میں اپنے صحافی برداری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال رمضان سے قبل اور دوران رمضان کرونا وائرس کے حملے جاری تھی ان حالات میں کراچی پریس کلب; کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور اور برنا نے کراچی کے متاثرینِ ڈاؤن سائزنگ معاشی قتل کے صحافیوں کیلئے جو حسنِ خدمات انکی دہلیز پر دیں تھیں انکی جتنی بھی تعریف اور سراہا جائے کم ھے لیکن موجودہ صورتحال پر جاوید صدیقی نے تشویش کا اظہار کرتے ھوئے حیرت و تعجب کیساتھ کہا کہ ابھی تک کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور و برنا نے آمد رمضان کے سلسلے میں متاثرین صحافیوں کے بارے میں ابھی تک کوئی پلان ایجنڈہ ممبران کے سامنے پیش نہیں کیا اور ابھی تک کسی ٹیم یا کمیٹی کا بھی نام سامنے نہیں لائے یاد رہے رمضان کی آمد میں چند روز رہ گئے ہیں۔ ڈاؤن سائزنگ اور معاشی قتل کے حوالے سے کہا کہ چینلز مسلسل صحافیوں کے معاشی قتل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو نا قابل قبول اور نا قابل برداشت ھے ضروری ھے کہ اس بابت ملک گیر احتجاجی عمل جاری کیا جائے حکومتِ وقت اور سپریم کورٹ سے مدد لی جائے۔ الله ھم سب کا حامی و ناظر رہے آمین ۔۔۔۔

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

Exit mobile version