کراچی : سلسلہ چشتیہ قدوائیہ کے روحانی بزرگ میاں مسعود احمد کی کینیڈا سے کراچی آمد۔۔۔
تفصیلات کے مطابق سلسلہ چشتیہ قدوائیہ عثمانیہ ظفریہ کے پیر و مرشد حضرت میاں مسعود احمد قدوائی چشتی غریب نواز مدظلہ عالی چند روزہ کینیڈا سے پاکستان دس جولائی کو تشریف لائے۔ آپ کی آمد کی خبر سنتے ہی سلسلہ چشتیہ قدوائیہ عثمانیہ ظفریہ کے مریدین کی مرشد کے دیدار اور دعاؤں کی طلب کیلئے تانتا بندھ گیا۔ پیر و مرشد حضرت میاں مسعود احمد قدوائی چشتی غریب نواز مدظلہ عالی اس وقت پنجاب میں مریدوں کی درخواست پر پہنچے ھوئے ہیں۔ آپ نے چند دن خانیوال اور پاکپتن شریف کے بعد اپنے پیر و مرشد اور ماموں حضرت الحاج سید خالد ظفر قدوائی چشتی غریب نواز رحمۃ الله علیہ کے مزار شریف پیر محل میں پہنچے تو بیشمار مریدوں نے آپ کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور فیوض و برکات کیساتھ ساتھ تعلیمات و درس کیلئے قبلہ مرشد کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔
چند روز بعد واپس کراچی پیر و مرشد حضرت میاں مسعود قدوائی چشتی غریب نواز مدظلہ عالی تشریف لے آئیں گے۔
کراچی : (نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)
