BBC Urdu TV

کراچی : سرکاری ملازمین و پینشنرز کیلئے تعاون و سہولیات بہتر انداز میں کررھے ھیں؛

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) سرکاری ملازمین و پینشنرز کیلئے تعاون و سہولیات بہتر انداز میں کررھے ھیں؛

چیف اکاؤنٹینٹ جنرل چیف اکاؤنٹینٹ جنرل اسلام آباد کا کراچی کے سینئر صحافی جاوید صدیقی سے فون پر بات کرتے ھوئے کہا کہ ھماری کوشش رھی ھے کہ تمام صوبوں کے اکاؤنٹینٹ ریجنل ہیڈ آفس اور انکے ماتحت ذیلی آفس میں زیادہ سے زیادہ سرکاری ملازمین کو سہولت بہم پہنچائی جائیں اور خاص طور پر پینشنرز حضرات کیلئے اضافی تعاون فراہم کرکے ان کے مسائل و مشکلات کو حل کیا جائے۔ سینئر صحافی جاوید صدیقی نے سرکاری ملازمین و پینشنرز کے حوالے سے امپلائز اپلیکیشن کی طرف توجہ مبذول کرائی تو اس بابت چیف اکاؤنٹینٹ جنرل صاحب نے کہا کہ یہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذمہ آتا ھے وہی اپلیکیشن تیار کرکے ھمیں فراہم کریگا اس کیلئے فنانس منسٹر صاحب انہیں آفیشل خط لکھیں گے تو ان کے خط کے بعد ہی عمل ھوسکے گا۔ صحافی نے پوچھا کہ یہ کیسے ممکن ھوگا تو جواب دیتے ھوئے چیف صاحب کا کہنا تھا کہ اس بابت سرکاری ملازمین انہیں انفرادی و اجتماعی خطوط ارسال کریں اور تنظیموں کے سربراہان ملاقات کرکے اس اہم اشو اور ضرورت کی جانب لازمی نشاندہی کریں تو انشاءاللہ یہ ممکن ھوسکے گا۔ اگر ایسا ھوگیا تو ایک سرکاری ملازمین اور پینشنرز پریشانی اور تکالیف سے آزاد ھوجائیں گے یہ اسی وقت ممکن ھوسکتا ھے کہ جب زیادہ سے زیادہ سرکاری ملازمین و پینشنرز اپنے مسائل کو آگاہ کرتے ھوئے اپلیکیشن کی ڈیمانڈ کریں۔ دنیا میں سرکاری ملازمین کیلئے اپلییشن سے ہی تمام امور حل کئے جارھے ھیں۔

Exit mobile version