BBC Urdu TV

کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ )میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ، 8 روز کی مرمت کے بعد 84 انچ کی لائن

کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ )میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ، 8 روز کی مرمت کے بعد 84 انچ کی لائن پھر پھٹ گئی

کراچی:شہر قائد میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، کیونکہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن، جس کی مرمت میں 8 دن لگے تھے، اس میں سے ایک بار پھر رساؤ شروع ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق واٹر کارپوریشن کے حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے کہ لائن کی خرابی کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر رکھی جائے یا روکی جائے، اس حوالے سے آج اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی میں پانی بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ۔ ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 3 دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی، جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا گیا جو 8 دن تک جا ری رہا، پانی بند ہو نے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا۔

اس دوران شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے، ڈھائی ارب گیلن پانی 8 دن میں شہر کو فراہم نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم 8 دن کے بعد مرمتی کام کیا گیا اور شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی لیکن ایک مقام سے لائن میں رساؤ شروع ہو گیا، جہاں گڑھے میں پانی بھر گیا جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ رساؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

کراچی کے شہریوں نے 8 دن میں اپنی ضروریات پوری کر نے کے لئے تین ارب روپے سے زائد کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کی تھی، اس دوران ٹینکر مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، تاہم ایک با ر پھر کراچی کے شہریوں کو پانی کے مسائل درپیش ہونے کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version