کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ دنوں نواب آف جوناگڑھ مرتضیٰ خانجی کی زیر سرپرستی اور امین خان لودھی، کنوینر جوناگڑھ رابطہ کمیٹی، کی صدارت میں وکلاکا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔
جس میں خواتین وکلا نے بھی شرکت کی۔ کنوینر امین خان لودھی کی خصوصی دعوت پر سابق رکن قومی اسمبلی و صدر جوناگڑھ اسٹیٹ لائرز فورم سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے وکلا کے اجلاس میں شرکت کی اور عمائدین سے مختصر خطاب بھی کیا۔ مزید برآں نواب مرتضیٰ خانجی، امین خان لودھی، معین خان، عقیل خانجی و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور جوناگڑھ اسٹیٹ کے حوالے سے مختلف مسائل اور انکے حل کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر نواب مرتضیٰ خانجی، امین خان لودھی، ایم پی اے آصف موسی، محمودہ قاسم ایڈوکیٹ، خالد ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
