کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب صحافی کالونی ہاکس بے کے بلاک دو میں پولیس چوکی کا تعمیراتی کام اختتام کے قریب ہے۔
پولیس چوکی کے قیام سے صحافی کالونی کی نگرانی اور تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے تعاون سے پولیس چوکی میں خصوصی نفری تعینات کی جائے گی جو بلاک دو، تین، تین اے اور تین اے ون میں چوری کی وارداتوں کو روکنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔
