BBC Urdu TV

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چیئرمین نارتھ ناظم آباد، عاطف علی خان کی خصوصی ہدایت پر نارتھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چیئرمین نارتھ ناظم آباد، عاطف علی خان کی خصوصی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں ایک وسیع صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد علاقے کی صفائی کو بہتر بنانا اور عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ صفائی مہم کے دوران علاقے بھر میں گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی لیولنگ اور مچھر کش اسپرے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ علاقے کی گلیوں میں باقاعدگی سے صفائی کی جارہی ہے تاکہ علاقے میں گندگی اور کچرے کو فوری طور پر ہٹایا جاسکے۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو ہموار کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے اور ڈینگی و ملیریا جیسی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ٹاؤن بھر میں مچھر کش اسپرے کا عمل جاری ہے۔ چیئرمین عاطف علی خان نے شہریوں کو یاد دلایا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ علاقے میں ماحول دوست سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں شجر کاری مہم اور نالوں کی صفائی کا عمل بھی مسلسل جاری ہے، جس کا مقصد علاقے میں ماحول کو بہتر بنانا اور نالوں میں جمع ہونے والے کچرے اور گندگی کو صاف کرنا ہے تاکہ بارش کے موسم میں پانی کی روانی میں رکاوٹ نہ ہو۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ نارتھ ناظم آباد کی بہتری اور صفائی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صفائی اور شجر کاری مہمات میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں۔ اس مہم کی نگرانی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے افسران اور عملہ کررہے ہیں تاکہ صفائی اور دیگر اقدامات کی مؤثر انجام دہی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Exit mobile version